قبائلی ضلع خیبر کے عمائدین نے پی ٹی ایم کے ایجنڈےکو مسترد کردیا

خیبر پختونخوا کے محب وطن قبائلی عمائدین نے پی ٹی ایم کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے اور ان کے نفرت انگیز ایجنڈے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم قبائلی اضلاع کے امن وامان کو ایک بار خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دینے کیلئے کوشیش کررہے ہیں۔گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کے زیر اہتمام ایک جلسے کا انعقاد ہوا۔مقامی آفریدیوں نے مقامی لوگوں کو جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت دی تھی لیکن جلسے کے روز مقامی میزبان نظر نہیں آیا ،جلسے کا مقصد علاقے کا امن و امان خراب کر نا تھا۔جلسے سے پی ٹی ایم کے منظور پشتین اور محسن داوڑ سمیت دیگر ارکان نے خطاب کی لیکن جلسے میں شرکا کی تعداد نہ ہونے کی برابر تھی۔

https://twitter.com/warwounded__/status/1343284628434673664?s=24

جبکہ دوسری طرف باڑہ قبیلہ اکاخیل اور بارقمبر خیل کے مشران نے کہا ہے کہ باڑہ میں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہو چکا ہے اور ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکاہے جو پی ٹی ایم سے ہضم نہیں ہوتا، پختون تحفظ موومنٹ بیرونی سازش اور ایجنڈے کام کرکے قبائلی اضلاع کے حالات کشیدہ کرنے میں مصروف عمل ہیں،انہوں نے کہا کہ قبائلی باشعور قوم ہے،جس نے پی ٹی ایم کا جلسہ مسترد کرتے ہو ئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی ایم کہاں تھی؟جب قبا ئلی علاقوں میں جب دہشتگردی عروج پر تھی اور آئے روز بے گناہ لوگوں کی قتل عام جاری تھی تو پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑکر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہو ئے قبائلی اضلاع میں امن قائم کیا،مقامی قبائلی عمائدین کے مطابق پی ٹی ایم ہمیشہ سے ایسا بیانیہ جاری کرتے ہیں جس سے عوام کو اپنی طرف راغب کیا جا سکے۔ان کا مزید کہنا تھا، منظور پشتین فوج مخالف بیانات کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں نوجوانون کو راغب کرتے ہیں لیکن قبائلی نوجوان کبھی بھی پاکستان اور آرمی کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے۔ تیراہ کے متاثرین کو معاوضہ مل رہا ہے۔